ہفتہ, مارچ 14, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش...

ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی اور  روسی صدر کی یہ پیشکش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشکش رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون کال میں دی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

 امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ روس کی جانب سے یہ پیشکش پہلے بھی کی جاچکی ہے لیکن امریکا نے اسے قبول نہیں کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے