کوئٹہ: جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 4 ہزار 300 سے زائد پولیس و دیگر اہلکار تعینات
کوئٹہ: ترجمان پولیس کے مطابق جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ: شہر کے مختلف علاقوں، مساجد اور اہم مقامات پر تقریباً 4 ہزار 300 پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
کوئٹہ: ترجمان پولیس کے مطابق رات کے وقت بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
کوئٹہ: سکیورٹی کے پیش نظر مختلف تھانوں کی اضافی نفری کو موبائل گشت پر بھی مامور کر دیا گیا ہے۔

