کوئٹہ
کینٹ پولیس نےایک مکان سے 8 ماہ پرانے انسانی اعضا برآمد کر لئے نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر اعضا پلاسٹک کے شاپر میں بند کرکے صحن میں دفن کر دئیے تھے،پولیس کے مطابق کینٹ پولیس کو 9مارچ کو اطلاع ملی تھی کہ کینٹ کے علاقے بلوچ لائن کے بند مکان سے شدید بدبو آ رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر مکان کی تلاشی لی صحن سے شدید بدبو آنے پر کھدائی کرنے پر پلاسٹک کے شاپر برآمد ہوئے جس میں انسانی اعضا تھے پولیس نے اعضا تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔ہسپتال میں ڈاکٹر کے مطابق انسانی اعضا آٹھ ماہ پرانے ہیں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے دفن کیا ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ مکان اکتوبر 2025 سے خالی ہے تاہم مزید یہ تحقیقات کی جارہی ہے ہیں

