کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی حاجی ولی محمد نورزئی 98 فیصد حاضری کے ساتھ سرفہرست رہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی اسمبلی اجلاسوں میں شرکت 78 فیصد جبکہ اپوزیشن لیڈر کی حاضری 75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی اسمبلی اجلاسوں میں حاضری صفر فیصد رہی۔

