پیر, مارچ 9, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیلی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نیتن یاہو کو معاف کرنے کے...

اسرائیلی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نیتن یاہو کو معاف کرنے کے مطالبے پر ردعمل

اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو معاف کر دیا جائے تاکہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر پوری توجہ دے سکیں۔

امریکی ٹی وی چینل ’فاکس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آئیزیک ہرزوگ نے کہا کہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے جہاں تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ 

اُنہوں نے واضح کیا کہ ملک کا عدالتی نظام آزاد ہے اور قانونی معاملات اپنے طے شدہ طریقۂ کار کے تحت چلتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کو قانونی مقدمات سے چھٹکارا ملنا چاہیے تاکہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ کے بیان کو اسرائیلی نظامِ انصاف کی خودمختاری پر زور دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے