کوئٹہ کراچی روڈ کی تعمیرات کی سست روی پر چیف جسٹس بلوچستان کی اظہار برہمی، روڈ پر سہولیات مراکز تعمیر کئے جائیں ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ ۔ الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ کی جانب سے کراچی کوئٹہ روڈ کی دوراہہ تعمیر اور حب شہر کی صفائی ستھرائی و پانی سے متعلق آئینی پٹیشنز کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ کوئٹہ میں ڈویزنل بینچ، روبرو چیف جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل سماعت ہوئی، دوران سماعت نیشنل ہائی وے کے جی ایم سدرن و ناردرن افسران، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، مکران و ژوب کے ڈپٹی منیجرز، دوست محمد مندوخیل ایڈووکیٹ و پٹیشنر پیش ہوئے، دوران سماعت این ایچ اے کےافسران نے پروگریس رپورٹس پیش کیں، جس پر عدالت نے دوراہہ روڈ کی تعمیر میں تیزی لانے پر زور دی تو این ایچ اے نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تو عدالت نے بتایا کہ آپ کو سیورٹی فراہم کرنا عدالت کا کام نہیں آپ صوبائی حکومت سے سیکورٹی لے لیں، ہمیں ہر حال میں کام چاہیے ہمارے ہزاروں افراد کی جانیں اس خونخوار روڈ نے لی ہیں
جبکہ کئی معزور و اپاہچ ہوچکے ہیں، پٹیشنر کے توجہ دلانے پر عدالت نے افسران کو حکم دیا کہ ہر پچاس کلومیٹر پر سہولت مرکز کی تعمیر ہو جہاں پر طعام و قیام اور میڈیکل کی سہولیات ایمبولینس اور خصوصی طور پر خواتین کے لئے علیحدہ واش روم تعمیر ہوں،
پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ نمی بیلہ کے مقام پر خستہ پل تین سال کے بعد بھی تعمیر نہ ہوسکا جہاں بارش کے موسم میں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک کھڑی رہتی ہیں اور مسافر و مریض و طلبہ پریشان رہتے ہیں، فروٹ و سبزی بردار تاجروں کے سبزی و فروٹ خراب ہوتے ہیں دریں اثناء قلات/مستونگ کے درمیان پرانے روڈ کو اکھاڑ کر ملبہ روڈ کے شولڈرز کے ساتھ رکھا گیا ہے جس سے حادثات کا شدید خطرہ و باعث بن سکتا ہے ، این ایچ اے افسران نے عدالت کو بتایا کہ اس پل کی تعمیر ڈبل روڈ کے ساتھ جلد ہی کی جائے گے اور ملبہ بھی اٹھا لیا جائے گا،
مزید انہوں نے بتایا کہ کھڈ کوچہ ، منگچر، قلات، خضدار، زہری، وڈھ کراڑو ،سونارو اور لک بدوک گڈانی کے تمام تمام تر چڑھائی اور گولائیوں کو ختم کرکے روڈ کو سیدھا کیا جارہا ہے جس سے کم سے کم بیس کلومیٹر کا مسافت کم ہوگا،
جبکہ دوسرے پٹیشن میں حب شہر کی صفائی ستھرائی سے متعلق ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی حب، چیف افسر حب افسران، ڈی ایس پی ٹریفک حب غیر حاضر رہے اور کوئی پروگریسو رپورٹ پیش نہ ہوئی ، ان کو نوٹسز جاری ہوئے،
جبکہ تیسرے پٹیشن میں حب شہر اور گڈانی میں پانی کی قلت کے مسائل کی پٹیشن میں ایکسیئن ایریگیشن کی طلبی اور ساکران روڈ کی تعمیر کے فورا بعد ٹوٹنے اور واٹر ٹینکرز کی بھرمار اور لیکیج پر ایکسیئن ایریگیشن ، ساکران روڈ کے ٹھیکہ دار ، ایس ایس پی حب اور ڈی سی حب کو نوٹسسز جاری،
مقدمے کی سماعت آئندہ جمعرات 12مارچ تک ملتوی،

