پیر, مارچ 9, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان جنگ لڑ رہا ہے، موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا...

پاکستان جنگ لڑ رہا ہے، موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا چاہیے، وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ ہے، پاکستان بھی جنگ لڑ رہا ہے۔ موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا چاہیے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ روکنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں ۔ یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ یہ پاپولر جنگ نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کا 20 فیصد تیل گزرتا ہے، بندش سے پیدا ہونے والی قلت سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوگی۔

اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ براہ راست جنگ کرکے دیکھ لی، پاکستان نے اپنے سے5گنا بڑے دشمن کودھول چٹائی، بھارت ہر اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتاہے جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔

وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں، فتنہ الخوارج کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر دفاع نے کہاکہ افغان حکومت اور عوام کا موجودہ رویہ نہ تو ماضی میں قابل قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں قابل قبول ہوگا۔ پاکستان نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کئی کوششیں کیں۔ افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دوبار ان سے ملاقات کی ہے، جب تک خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ افغانستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کی، اگر افغانستان کی حمایت نہ ہوتی تو یہ دہشتگرد گروہ کب کے ختم ہو چکے ہوتے۔ موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے