منگل, فروری 24, 2026
ہوماہم خبریںحکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر...

حکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ہوچکا: شیخ وقاص

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں  شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی سے قومی خزانے کو فائر وال منصوبے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائر وال منصوبہ بانی پی ٹی آئی فوبیا کا نتیجہ تھا، فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہا، لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ 40 ارب روپے کی فائروال اگر فیل ہوئی ہے تو وہ دوبارہ بنے گی، اگر فائر وال دوسری باربھی فیل ہوئی تو وہ تیسری باربھی بنے گی، اس پر اگر 40 ارب یا 400 ارب بھی لگیں تو کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا، پوری دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس نے اس یلغارسے خود کو محفوظ نہ کیا ہو۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے