پیر, فروری 23, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمعاہدہ طے، روس ایران کو 2500 میزائل اور 500 پورٹ ایبل لانچ...

معاہدہ طے، روس ایران کو 2500 میزائل اور 500 پورٹ ایبل لانچ یونٹ فراہم کرے گا

ایران نے پورٹ ایبل لانچر سے چلنے والے میزائلوں کے حصول کیلئے روس سے 59 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔

 برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگلے 3 سال کے دوران روس ایران کو 2500 میزائل اور 500 پورٹ ایبل لانچر یونٹ فراہم کرے گا۔

یہ میزائل زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل کو کندھے پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔  یہ معاہدہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا۔ یہ ہتھیار 2027 سے 2029 کے دوران ایران کو موصول ہونگے۔

میزائل کی فی یونٹ قیمت تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار یورو جبکہ لانچر کی قیمت 40 ہزار یورو مقرر کی گئی۔دستاویزات کے مطابق یہ معاہدہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا اور اس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ مضبوط کرنا ہے۔

روسی ساختہ وربا نظام جدید انفرا ریڈ گائیڈڈ میزائل ہے جو کروز میزائل، کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چھوٹے متحرک دستوں کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے جولائی میں اس نظام کی باضابطہ درخواست دی تھی، جو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے فوراً بعد سامنے آئی۔ جنگ کے دوران ایران کے مربوط فضائی دفاع کو شدید نقصان پہنچا تھا، جس سے اسرائیلی فضائیہ کو برتری حاصل ہوئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے