بولان کے علاقے گوکرت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو خواتین سمیت تین افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ راستے میں گوکرت کے مقام پر موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

