تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخرکردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد آخری رسومات محرم کے دوسرے عشرے میں، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے آغاز میں ہوگی۔

