ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںچین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر...

چین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر دی

چین نے ایران کے  پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق  چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ  چین جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران  پر دباؤ ڈالنےکی بھی مخالفت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کو فروغ دینےکے لیے چین کی کوششیں جاری رکھنےکے عزم کا اظہار  بھی کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے