کوئٹہ : سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان میںبدترین افراتفری و بدامنی کوسازشوں اورپالیسیوں کا نتیجہ قرار اور اس میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرزمین کے لوگ اپنے روایتی ، قومی نظم کی طرف دوبارہ لوٹ کر آئندہ نسلوںکو پرامن ، باعزت اور وقار کیساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سراوان ہاس میںضلع کچھی سے تعلق رکھنے والے حامیوں، کارکنوں اور معززین کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچستان کو درپیش بدترین افراتفری و بدامنی سازشوں اورپالیسیوں کا نتیجہ ہیں،حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ صوبے کی کوئی شاہراہ محفوظ نہیں، لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں ،انہوںنے کہاکہ قومی امور میں مداخلت کی بجائے اگر اس کو حل کرکے بلوچستان کے لوگوں کو ان کے حقوق دیئے جاتے تو یقینا اس سرزمین کے لوگ اپنی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے ،انہوںنے کہاکہ اس سرزمین کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے روایتی ، قومی نظم کی طرف دوبارہ لوٹیں تاکہ آئندہ نسلوںکو پرامن ، باعزت اور وقار کیساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملے ۔

