منگل, اکتوبر 13, 2026
ہوماہم خبریںسعودی عرب نے حوثیوں کیخلاف کارروائی میں اسرائیل کی شمولیت کا مطالبہ...

سعودی عرب نے حوثیوں کیخلاف کارروائی میں اسرائیل کی شمولیت کا مطالبہ مسترد کردیا: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں اسرائیل کی شمولیت کا مطالبہ مسترد کردیا۔

اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق اسرائیل امریکی ثالثی کے ذریعے ریاض کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اسے امید ہے کہ فوجی تعاون تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کے حوثی گروپ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اسرائیل کی شمولیت کی کوشش مسترد کر دی ہے، اسرائیل امریکی ثالثی کے ذریعے ریاض کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اخبار نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد اسرائیل کی فوجی معاونت میں دلچسپی نہیں رکھتے، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون پر سعودی عوام کی جانب سے منفی ردِعمل سامنے آ سکتا ہے۔

معاملے سے واقف ایک اور ذریعے کے مطابق اسرائیل کو امید ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور مستقبل میں تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

اس رپورٹ پر سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔

ریاض کا مؤقف رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا انحصار مسئلہ فلسطین کے حل پر ہے، جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بھی شامل ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔ ان حملوں میں ایئرپورٹس کو بار بار نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا اور پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!