ہفتہ, ستمبر 5, 2026
ہوماہم خبریںلندن میں بلاول کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، سندھ کی تقسیم...

لندن میں بلاول کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، سندھ کی تقسیم پرپیپلزپارٹی کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

لندن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اپنے والد ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی تقسیم پرپیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں بختاوربھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات 5گھنٹے تک جاری رہی،بلاول بھٹو کی صدر مملکت سے پاکستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ ہوا، جبکہ ملاقات میں فریال تالپورکی تقریر بھی  زیر بحث آئی۔

ملاقات کے بعد بلاول اور بختاور بھٹوزرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ  آئندہ چندروز لندن میں موجود ہوں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!