اتوار, نومبر 29, 2026
ہوماہم خبریںصدر زرداری کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور...

صدر زرداری کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر بات چیت

لاہور: صدر مملکت آصف علی  زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر  آصف زرداری نے لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس ملاقات کے دوران سسٹم ری سیٹ، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ امن و امان اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے صدر زرداری گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!