جمعہ, ستمبر 4, 2026
ہوماہم خبریںاے ڈی بی کے نائب صدر سے ملاقات، وزیراعظم کا طویل مدتی...

اے ڈی بی کے نائب صدر سے ملاقات، وزیراعظم کا طویل مدتی معاشی تبدیلی کیلئے پختہ عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر ینگ منگ یانگ سے ملاقات میں طویل المدتی معاشی تبدیلی کے لیے پختہ حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، جس دوران پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سخت مالیاتی اصلاحات سے معاشی بحالی کے مرحلےکو کامیابی سے عبور کیا، اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے لیے مستحکم معاشی منظرنامے کی درجہ بندی کی۔

انہوں نے طویل المدتی معاشی تبدیلی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ایم ایل ون ریلوے کوریڈور کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، ریلوےکوریڈور کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن قومی بنیادی ڈھانچے کی ایک اہم ترجیح ہے، ملاقات میں ایم ایل 1 منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!