اتوار, نومبر 29, 2026
ہوماہم خبریںموٹرویز بند کرنے والے کہاں گئے؟ عوام نے مولانا فضل الرحمان کو...

موٹرویز بند کرنے والے کہاں گئے؟ عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا: رانا سکندر حیات

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ  عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا ہے۔ 

رانا سکندر حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مولانا کی جماعت کی پالیسیوں کا پتا چل چکا ہے، جمعے کو ملک کی موٹر ویز بند کرنے والے کہاں گئے؟  ملک بھر کے عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا ہے،  نوجوان پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ان کے حقوق کے لیے کون سی جنگ لڑی ہے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا کہ اگر آپ نے طلبہ کو استعمال کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو جان لیں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا،  آپ اسلام آباد میں افغان شخص کے گھر کو اپنا گھر کہہ رہے ہیں ، کوئی ذریعہ معاش یا منی ٹریل ہے تو بتائیں کہ آپ نے گھر کیسے خریدا؟

رانا سکندر حیات نے کہا کہ افغانستان سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور افغانیوں کے گھر کیسے لیے گئے، عدالت سے درخواست ہے مولانا فضل الرحمان سے بھی منی ٹریل لی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!