یورپ میں شدید گرمی سے دریا اس حد تک خشک ہوگئے کہ نازی دور کے ڈوبے جنگی جہاز ظاہر ہونے لگے ہیں۔
شدید خشک سالی سے دریائے ڈینیوب کی سطح تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ پانی کی کمی نے توانائی بحران بڑھا دیا ہے۔
ہٹلر کی بحریہ کے جہاز سوویت پیش قدمی روکنے کے لیے ڈبوئے گئے تھے، جب کہ ان جہازوں کو دھماکا خیز مواد کے باعث ہٹانا مشکل ہے۔

