بدھ, اگست 5, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ، پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر 35 سے زائد...

کوئٹہ، پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر 35 سے زائد طلباء یونیورسٹی سے خارج، والدین کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت

کوئٹہ، پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر 35 سے زائد طلباء یونیورسٹی سے خارج، والدین کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت

کوئٹہ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے اور ترانہ نہ پڑھنے پر 35 سے زائد طلباء و طالبات کو یونیورسٹی سے خارج کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن عمران بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کوئٹہ کیمپس میں پاکستانی ترانے کی تقریب کے دوران 35 سے زائد طلباء و طالبات کھڑے نہیں ہوئے، جس کے بعد انہیں یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا۔

متاثرہ طلباء میں بلوچ اور غیر بلوچ دونوں شامل ہیں جبکہ طلباء کی دوبارہ یونیورسٹی میں واپسی کے لیے ان کے والدین سے خصوصی حلف نامے طلب کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے دوبارہ داخلے کے لیے والدین کو حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم اس حوالے سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کا کوئی باضابطہ موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!