جمعہ, جولائی 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: امداد چوک کے قریب پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک،پولیس

کوئٹہ: امداد چوک کے قریب پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک،پولیس

کوئٹہ:ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او سول لائن، انسپکٹر جواد حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خطرناک سنیچر ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے ملزمان شہر میں موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین مسروقہ موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔واقعے کے بعد قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل نے پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کوئٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!