جمعہ, جولائی 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںصدر مملکت کا بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے...

صدر مملکت کا بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے صوبے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزرا نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صدر مملکت نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی، امن و امان، عوامی فلاح اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!