جمعہ, جولائی 24, 2026
ہوماہم خبریںپنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ ملازمین کا قانونی...

پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ ملازمین کا قانونی حق ہیں، عدالت

مرحوم کے ڈی اے افسر کے لواحقین کو پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی  سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ  نے کے ڈی اے کو درخواست گزار کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے مرحوم کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ افسر کے واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے کے ڈی اے کو درخواستگزار ثناء عزیز کو واجبات کی مد میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ ملازمین کا قانونی اورقابلِ نفاذ حق ہیں۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ واجبات کی بروقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے اورکسی ادارے کی مالی مشکلات ملازمین یا انکے قانونی ورثا کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ثناء عزیز مرحوم کی بیٹی ہونے کے ناطے قانونی وارث ہیں اورمذکورہ واجبات کی حقدار ہیں۔

عدالت نے کے ڈی اے کو حکم دیا کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے روبرو پیش کی جائے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عزیز احمد 2012 میں ڈائریکٹر آئی ٹی کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے تاہم تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود انہیں پینشن اور دیگر ریٹائرمنٹ واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!