بدھ, جولائی 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، ایران نے حملہ کیا تو دو...

مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، ایران نے حملہ کیا تو دو روز میں جنگ شروع ہوجائے گی: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر کوئی بھی میزائل یا ڈرون داغا تو صرف دو دن کے اندر باضابطہ طور پر جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کاٹز نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا کہ اس وقت ایرانی قیادت بنکروں میں چھپی ہوئی ہے اور ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے آزادانہ کارروائی کے لیے ’بلیو اینڈ وائٹ‘ نامی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ایران کے اندر گھس کر نشانہ بنانے کا پورا پلان تیار ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے بریفنگ میں یہ اشارہ بھی دیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ سے فوجی حملے کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اس وقت قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی سفارتی کوششوں اور بات چیت کو خراب نہیں کرنا چاہتا، لیکن جب بات اپنے ملک کی حفاظت اور دفاع کی ہو تو لبنان ہو یا ایران، کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا یہ سخت موقف امریکی حکام کو بھی صاف صاف بتا دیا ہے کہ اسرائیل اپنی زمین پر کسی بھی میزائل حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج دفاع اور حملے دونوں کے لیے بالکل تیار کھڑی ہے، اور اگر کوئی بڑا خطرہ نظر آیا تو ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر کے ایران پر فوری حملہ کر دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے