پیر, جون 8, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: وحدت کالونی میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی سمیت 4 بچوں...

کوئٹہ: وحدت کالونی میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی سمیت 4 بچوں کو قتل کر دیا

کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، ایک بچہ اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزم بھی زخمی حالت میں پایا گیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے