پیر, جون 8, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم

بلوچستان میں پنجگور کی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم

ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)نے پنجگورکی تحصیل پروم میں نادرا رجسٹریشن آفس قائم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگورکی تحصیل پروم  کا دورہ کرکے پروازفاؤنڈیشن کے زیرِانتظام نادرا رجسٹریشن آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تحصیل پروم میں نادرا آفس موجود نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو شناختی دستاویزات کے حصول  کیلئے طویل مسافت طے کرکے پنجگور جانا پڑتا تھا۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اورپرواز فاؤنڈیشن نے عوامی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے مختصر مدت میں نادرارجسٹریشن آفس قائم کیا۔  جدید سہولیات سے آراستہ دفترمیں کشادہ انتظار گاہ، خواتین کیلئے علیحدہ کاؤنٹر، ڈیٹا انٹری کاؤنٹر اور دیگرضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

نادرا رجسٹریشن آفس اس وقت تحصیل پروم اورگرد و نواح کی تقریباً پچاس ہزارآبادی کوشناختی سہولیات انکی دہلیز پرفراہم کررہا ہے۔

مقامی عوام نے نادرا رجسٹریشن آفس کے قیام پرایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے