اتوار, جون 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںموسی خیل نجی ٹی وی چینل کے صحافی لالا اسرافیل نامعلوم افراد...

موسی خیل نجی ٹی وی چینل کے صحافی لالا اسرافیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

موسیٰ خیل نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی لالا اسرافیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعہ مرکزی جامع مسجد کے قریب ان کی دکان کے سامنے پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جائے وقوعہ پر موجود مقتول کے چھوٹے بھائی کے مطابق مسلح افرادنے لالا اسرافیل پر فائرنگ کی

جس کے بعد وہ ڈاکٹرز والی گلی کی جانب دوڑتے ہوئے فرار ہو گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او محمد خان کے مطابق لالا اسرافیل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

مقامی شہریوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے