ہفتہ, جون 6, 2026
ہوماہم خبریںپیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ ہوئی تو ہڑتال کریں گے: حافظ...

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ ہوئی تو ہڑتال کریں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ کی گئی تو ہڑتال کی کال دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے حکومت ہر جمعے کو ایک بجٹ کا اعلان کر دیتی ہے، یہ اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہر طبقۂ فکر کے لوگوں کے لیے ظلم ہے، حکومت اپنی نالائقی اور کرپشن چھپانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

امیرِجماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سہارے ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرولیم لیوی لگانا کسی ظلم سے کم نہیں، عوام سے آج بھی 105 روپے لیوی کے وصول کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، عوام کی طبی سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو آپس میں لڑانے کے بجائے مقامی حکومتیں بنائے اور بااختیار شہری حکومت بنانے کی طرف آئے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل آج بھی معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے