ہفتہ, مئی 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4...

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین  میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلے میں 4  مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں ہیں  جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے