منگل, اپریل 28, 2026
ہوماہم خبریںواشنگٹن میں عشائیے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر...

واشنگٹن میں عشائیے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے