اتوار, نومبر 29, 2026
ہوماہم خبریںخواجہ سعد رفیق کا ’کاروان بیداری‘ کے نام سے تحریک شروع کرنے...

خواجہ سعد رفیق کا ’کاروان بیداری‘ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق  نے ’کاروان بیداری ‘ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

خواجہ سعد رفیق نے تحریک  کا  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی ابتدا میں کاروان بیداری تحریک لانچ کردی جائے گی، لیگی رہنما نے واضح کیا کہ  یہ تحریک ہے کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنائی، جس کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے مطابق تحریک کو  الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ نہیں کروایا جائیگا، ہمارے قافلے میں شامل افراد کی سیاسی وابستگیوں پر کوئی پابندی نہیں، حق کو حق کہا جائیگا اور غلط کا ساتھ نہیں دیا جائیگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم افراد یا دھڑوں کی نہیں، محض، آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

گزشتہ مضمون
RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!