ہفتہ, نومبر 28, 2026
ہوماہم خبریںسعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر...

سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی عرب اور پاکستان کا مکہ دفاعی اتحاد کے تحت مشترکہ کوششیں مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا، اتحادی رکن ممالک نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے دفاعی اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے رکن ممالک کے درمیان قریبی سیاسی اوردفاعی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انکاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیاسی اور دفاعی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کاعزم کیا گیا،رکن ممالک نے سیاسی و دفاعی تعاون مزید مؤثر بنانے پر زور دیا،رکن ممالک نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مؤقف اپنانے کا عزم کیا،خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے باہمی تعاون اور رابطہ کاری مضبوط بنانے پراتفاق ہوا۔

اجلاس میں شریک ممالک نےخطے کی تازہ صورتحال پر مشترکہ مؤقف اپنانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس کے موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ،دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مکہ دفاعی اتحاد کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نےدفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون مزید آگے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!