Saturday, April 18, 2026
Homeاہم خبریںبلوچستان میں موسلادھار بارشیں، برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال بلوچستان کو پنجاب...

بلوچستان میں موسلادھار بارشیں، برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہیں متاثر

شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار  بارشوں  کے باعث ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

شدید بارشوں سے کوہ سلیمان رینج اور مشرقی بالائی علاقوں کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہیں مختلف مقامات سے متاثر ہیں، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل اور کوہلو کو ملانے والی شاہراہیں سیلابی ریلوں سے متاثر  ہیں۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کمالیہ میں بارشوں کے باعث دریائے راوی میں جھلا رسگھلا پر زمینی کٹاؤ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی جبکہ مکئی، چاول اور سبزیوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے