ہفتہ, جون 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان ہر عالمی فورم پر سچائی کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کی...

پاکستان ہر عالمی فورم پر سچائی کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کی مداخلت کو بے نقاب کرتے رہیں گے,میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں۔ ان شواہد نے دنیا کی توجہ اس سنگین معاملے کی جانب مبذول کرائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان نے عرصہ دراز سے بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی، بدامنی اور شورش کو ہوا دینے کی سرگرمیوں سے دنیا کو آگاہ کیا ہے، اور اب ایسے ناقابل تردید ثبوت دستیاب ہیں جو صرف الزامات نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش بھی اجلاس میں ناکام بنا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سچائی اور انصاف کے ہر بین الاقوامی فورم پر یہ شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی طاقتیں بھارتی مداخلت کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بلوچستان میں امن کے قیام میں پاکستان کا ساتھ دیں۔میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا اور بلوچستان کی سرزمین کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے