پیر, نومبر 23, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت...

پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا تقاضا ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملکی مجموعی صورتحال، امن و امان کے حکومتی اقدامات اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز  پاکستان کے عام لوگ ہیں، آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو آنے والا کل ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہِ راست عوام کی سہولت سے ہے، نئے صوبوں کا قیام بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے بھی ہے۔

چوہدری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!