جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت...

بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!