جمعرات, اکتوبر 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکا اور اسرائیل نے مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملوں...

امریکا اور اسرائیل نے مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملوں کا منصوبہ بنالیا: امریکی اخبار

امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل نے انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ بنالیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل نے امریکی وسط مدتی انتخابات کےبعد ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ بنالیا ہے، دونوں ممالک کی افواج ممکنہ حملوں کی مشقیں بھی تیز کرچکی ہیں، ممکنہ اہداف میں ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز، میزائل اور ڈرونز ذخائرشامل ہیں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہےکہ مختصر مگر شدید فوجی کارروائی ایران کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے، یہ فوجی کارروائی ایران کو مجبورکرسکتی ہےکہ وہ سفارتی سطح پر رعایتیں دینے پرآمادہ ہوجائے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے رواں ہفتے اسرائیل میں نیتن یاہو سے ممکنہ حملوں پربات کی ہے،  امریکی اور اسرائیلی طیارے عراق کی فضائی حدود میں حملوں کی مشقیں کررہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!