پیر, اکتوبر 19, 2026
ہوماہم خبریںمولانا اور ان کی جماعت نے کہا ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کیلئے...

مولانا اور ان کی جماعت نے کہا ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کیلئے کیا گیا، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کو تیار نہیں تھی، افسوس ہے جمیعت علما اسلام کی طرف سے الزامات آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ مولانا اور ان کی جماعت نےکہا ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کے لیے کیا گیا، مولانا فضل الرحمان بہت زیرک سیاستدان ہیں، وہ صوبے کی سیکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکے تھے، انہوں نے امریکا کا نام بھی لیا کہ ان کولائسنس دے دیا، مولانا امریکا کے ساتھ معدنیات کا لائسنس سامنے لائیں۔

عقیل ملک نے کہا کہ امریکا یا کسی ملک کےساتھ کوئی معدنیات کا لائسنس نہیں ہوا، یہ جھوٹ اور من گھڑت بات ہے، مولانا کے الزامات کی تردید کرتے ہیں، فروری 2024 تک 3 ہزار 262 مائننگ لائسنس دیے گئے، 2024 کے بعد اب تک 4 ہزار 917 لائسنس دیے جاچکے ہیں، یہ لائسنس پی ٹی آئی نے دیے، ان کی 13 سال سےحکومت تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!