ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
ہوماہم خبریںپی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران...

پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کی وجہ سے سب سے تحریک انصاف کے جھگڑے ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو خان صاحب جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری صاحب کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ 

بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی روایت ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے وہ کل اقتدار میں ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منفی سیاست کے راستے پر چل رہے ہیں، کچھ دن پہلے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے تیار تھی لیکن خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو یونین کونسل کی سیٹ نہیں نکال سکتے وہ صوبے کی بات کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال اور محسن نقوی سندھ کے ہر شہر میں جائیں اور لوگوں سے پوچھیں کہ کیا انہیں صوبہ چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!