جمعہ, ستمبر 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان...

چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان جارحیت اور دراندازی کی ایک اور  کوشش ناکام بنادی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران چمن سیکٹر میں  متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔

پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ اور دراندازی کی کوشش پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔ جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے نشانہ بنایا گیا۔ جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔ دراندازی کا منصوبہ دھرا کا دھرا رہ گیا۔

 سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔

گزشتہ روز بھی گلستان سیکٹر میں افغان طالبان نے جارحیت کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!