مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اسٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سیاسی، دفاعی اور عسکری حکام اجتماعی دفاعی وعدوں کو عملی شکل دینے کے لیے مشاورت کریں گے۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اجتماعی دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے عملی انتظامات پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جن میں ممکنہ عسکری معاونت، خفیہ معلومات یعنی انٹیلی جنس کا تبادلہ اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے جیسے اہم نکات شامل ہو سکتے ہیں۔
اجلاس میں فضائی دفاع میں تعاون اور عسکری ہم آہنگی مضبوط بنانے پرغور ہوگا، مکہ معاہدے کو قابلِ عمل علاقائی سکیورٹی ڈھانچے میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں معاہدے کے ادارہ جاتی فریم ورک پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹری جنرل نعمان محمود بھی پاکستان میں موجود ہیں۔
دورے کے دوران مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں شریک وفود پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

