جمعہ, ستمبر 25, 2026
ہوماہم خبریںخیبر پختون خوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، پی ٹی...

خیبر پختون خوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرنیوالی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے، گورنر راج ماضی میں بھی لگے ہیں یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اب راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر راج کا امکان بھی ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ دیکھیں، صوبےمیں کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!