وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں یورپی یونین کی قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور جی ایس پی پلس پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کی امریکا میں مقیم پاکستانی براداری،نوجوانوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں، مالیاتی اداروں اور پاکستانی برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکا میں مقیم پاکستانی برادری اور نوجوانوں سے ملاقات میں صحت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں سے وابستہ پروفیشنلز شریک ہوئے۔
وزیراعظم کی باصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت۔۔۔ کہا بیرون ملک مقیم نوجوان پوری قوم کا فخر ہیں۔۔پاکستان کی قسمت صرف نوجوان ہی بدل سکتے ہیں۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے اور اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔ جی ایس پی پلس کو معاشی ترقی، روزگار اور تجارت کے لیے اہم قرار دیا۔ علاقائی صورتحال، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل پر بھی بات چیت ہوئی۔۔وزیراعظم نےیورپی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں معاشی اصلاحات اور قرض پروگرام کے آئندہ جائزے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے مالیاتی نظم و ضبط، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایم ایف سربراہ نے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے شامی صدر احمد الشرع سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور شام کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

