جمعرات, ستمبر 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ حملہ: ہلاک دہشتگرد سے افغان انٹیلیجنس کا کارڈ برآمد،سیکیورٹی ذرائع

مستونگ حملہ: ہلاک دہشتگرد سے افغان انٹیلیجنس کا کارڈ برآمد،سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مستونگ حملے میں ہلاک دہشت گردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ذوالفقار سے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد خلیل احمد سے افغان تذکرہ بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کنک وادی میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

دہشت گردوں نے مستونگ کے علاقےکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔

 ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید 7 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!