پیر, اگست 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ قابلِ مذمت، دہشت گرد...

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ قابلِ مذمت، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ:صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ قیامِ امن میں خلل ڈالنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت اور طاقت سے دہشتگردوں کو جلد شکست کا سامنا ہوگا، بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے خلاف متحد اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے حملے میں سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!