اتوار, اگست 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبولان ، 13 روز قبل دھماکہ خیز مواد سے اڑائی جانے والی...

بولان ، 13 روز قبل دھماکہ خیز مواد سے اڑائی جانے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس بحال کردی گئی

کوئٹہ:بولان کے علاقے میں 13 روز قبل دھماکہ خیز مواد سے اڑائی جانے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس بحال کردی گئی سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 12 اگست کو بولان کے علاقے میں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو گیس سپلائی کرنے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاگیا تھا سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد گزشتہ چند روز قبل متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کی گئی تھی یاد رہے کہ گیس پائپ لائن کے اڑانے سے کوئٹہ ، مچھ ، مستونگ، قلات سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا رہا تھا گزشتہ روز متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس کی فراہمی شروع کردی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!