جمعہ, اگست 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک...

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے، ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار عوام سے مالا مال ہے، بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا فتنہ خوارج اور فتنۃ الہندوستان بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں، یہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں، ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، دشمن کے پروپیگنڈے کا جامع اور بلاجھجھک مقابلہ کیا جائے اور جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کیا جائے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا بلوچستان اور اس کے عوام کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور امنگوں کو اجاگر کیا جائے، بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے، امن و استحکام سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بروئے کار لائے جا سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!