کوئٹہ: آرچر روڈ پر زیرِ تعمیر پلازے کے کام کے باعث سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، جس سے وہاں گہرا گڑھا بن گیا۔
سڑک دھنسنے کے نتیجے میں سیف سٹی پروجیکٹ کا کیمرہ اور ایک درخت بھی گڑھے میں جا گرے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی جلد مرمت کا مطالبہ کیا ہے

