پیر, اگست 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںصحت مند اور خوشحال بلوچستان ہمارا خواب، تعبیر کے لیے تمام دستیاب...

صحت مند اور خوشحال بلوچستان ہمارا خواب، تعبیر کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کے شعبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے آزادانہ سروے TPVICS راؤنڈ 3 کے مطابق صوبے میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 56.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ شرح کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں یہ نمایاں بہتری محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی (Expanded Programme on Immunization) کی مشترکہ اور مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس پیش رفت سے صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری حکومتی اقدامات کی مؤثریت بھی ظاہر ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں نمایاں اضافے پر محکمہ صحت بلوچستان اور ای پی آئی کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال بلوچستان ہمارا خواب ہے، جس کی تعبیر کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ حکومت بچوں اور عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں قابلِ علاج بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے عہد کر رکھا ہے کہ مستقبل کو محفوظ بنایا جائے گا اور نئی نسل کو صحت مند، توانا اور ملک و قوم کے لیے مفید شہری بنایا جائے گا۔ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں بہتری اسی عزم کی عملی تصویر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کے شعبے میں حاصل ہونے والی پیش رفت وزیراعلیٰ بلوچستان کی مضبوط قیادت، بہتر حکمرانی، مؤثر نگرانی اور شعبہ صحت کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج مزید بہتر بنانے، دور دراز علاقوں تک صحت کی سہولیات پہنچانے اور بچوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!