کوئٹہ: شہر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں افغان صوبے قندھار کے سابق مقامی کمانڈر حاجی ورور اچکزئی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حاجی ورور اچکزئی طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوئے تھے اور کوئٹہ میں سکونت پذیر تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

